لاہور () پانچویں کشمیر "ہم سٹائل ایوارڈز شو" میں پاکستانی اداکاروں کو مغربی طرز کے لباس پہننے پر شوبز شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر اداکاراں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے اظہارِ خیال بھی کیا ہے۔
اس حوالے سے اداکار بلال قریشی نے کہا کہ خواتین آپ سب بہت باصلاحیت اور خوبصورت ہیں یقین مانیے آپ کو خوبصورت دِکھانے کیلئے مختصر اور مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کچھ معروف اداکاراں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔اداکار فیضان شیخ نے کہا کہ سادگی کے ساتھ بھی آپ اپنے ایک واضح اسٹائل میں سامنے آسکتی تھیں کیونکہ مہنگے کپڑے سٹائلش ہونے کی ضمانت نہیں ہوتے۔اداکارہ نازش جہانگیر اور عفت عمر نے بھی تنقید کر تے ہوئے اداکاراں کے اسٹائل کو فیشن کی موت قرار دیا۔
"ہم سٹائل ایوارڈز شو" میں اداکارہ علیزے شاہ ، مایا علی ، امرخان ، آئمہ بیگ، عائشہ عمر، نوشین شاہ اور عروہ حسین شامل تھیں


